آسٹریلیا کا ویزا درخواستوں کیلئے انگریزی کے ٹیسٹ میں نرمی کا اعلان

کینبرا(پی پی آئی)آسٹریلیا کی جانب سے ویزا درخواستوں کے لیے انگریزی زبان کے ٹیسٹ میں نرمی کا اعلان کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی محکمہ داخلہ (ڈی ایچ اے) نے ویزا درخواستوں کے لیے ٹوفل ا سکور کی منظوری پر عارضی معطلی کو ختم کر دیا ہے یعنی درخواست دہندگان اپنی انگریزی زبان کی مہارت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک بار پھر ٹیسٹ آف انگلش ایز فارن لینگویج ٹیسٹ کے نتائج کا استعمال کر سکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں آسٹریلوی محکمہ داخلہ نے ٹوفل اسکورز کی منظوری کو عارضی طور پر روک دیا تھا تاہم اسے اب دوبارہ ویزا درخواستوں کے لیے درست دستاویزات کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے جو کہ فوری طور پر موثر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

موبائل آپریٹرز نان فائلرز کوسمز بلاککی بندش سے قبل پیغامات بھیجنے پر رضامند

Sat May 11 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کیلئے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں سے کہا  ہے کہ  نان فائلر کی سمیں بلاک کر کے روزانہ کی بنیاد پر ایف بی آر کو رپورٹ پیش کریں۔مزید برآں […]