اسلام آباد(پی پی آئی)ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کیلئے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں سے کہا ہے کہ نان فائلر کی سمیں بلاک کر کے روزانہ کی بنیاد پر ایف بی آر کو رپورٹ پیش کریں۔مزید برآں ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے لیے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔