کراچی(پی پی آئی)رواں مالی سال کے دورانترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، بیرون ممالک پاکستان نے مسلسل دوسرے ماہ ڈھائی ارب ڈالرز سے زائد رقوم وطن بھیجیں۔ پی پی آئی کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز وطن بھیجے ہیں۔ گزشتہ برس اپریل سے اس اپریل میں ورکرز کی ترسیلات 28 فیصد زائد ہیں۔رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستانی ورکرز نے 23.8 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔