لاہور(پی پی آئی) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہر طرح کی سہولت دیں گے مگر ٹیکس نیٹ بڑھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم مکمل ڈیجٹلائزیشن کی طرف جارہے ہیں، اس سے محصولات بڑھیں گی اور شفافیت بھی آجائے گی۔لاہور میں پری بجٹ کانفرنس سے خطاب میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹرکچرل ریفارمز کی ضرورت ہے۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی، توانائی اور نجکاری کے معاملے پر بہت اصلاحات کرنی ہیں۔وزیرخزانہ پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے نجکاری کی طرف جانا ہو گا۔ توانائی اور نجکاری کے معاملے پراصلاحات کرنی ہیں، حکومت کا کام پالیسی بنانا، کام نجی شعبے نے کرنا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ صنعتوں کویکساں توانائی کا ٹیرف دیناایک جائزمطالبہ ہے، صنعتیں یہاں 25سے26 فیصد انٹرسٹ ریٹ پرکام نہیں کرسکتیں، ہم نیبجلی کی چوری کو مکمل طور پرختم کرنا ہے۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے بورڈز کو تبدیل کررہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ گزشتہ سات سے آٹھ ماہ میں معاشی اعشارئیے بہتر ہوئے ہیں، اس وقت کرنٹ اکاونٹس خسارہ ایک بلین ڈالر سے کم ہے۔ اس وقت کرنسی مستحکم ہے۔ اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پرموجود ہے اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔
Next Post
ملک کی بہتری کیلیے بات چیت ہی واحد حل ہے،عارف علوی
Sun May 12 , 2024
لاہور(پی پی آئی)سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ افواہیں ہمیشہ ملک کوغیرمستحکم کرتی ہیں۔ ملک کی بہتری کیلیے بات چیت ہی واحد حل ہے۔ فوج کا ہم ہمیشہ دفاع کرتیہیں اورکرتے رہیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پاکستان کی بقاء کیلیے سنہرا آپشن ہے، میڈیا آزاد […]
