نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسرمیں اضافہ، علاج کا امکان 95 فیصد سے بھی زیادہ

کراچی(پی پی آئی)ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کولوریکٹل یا بڑی آنت کے کینسر کے مریضوں میں چند برسوں سے تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، یہ ٹیومر بڑی آنت اور معدے کو متاثر کرتا ہے، جس سے مریض کی صحت اور معیار زندگی پر بْرا اثرپڑتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے چند مختلف حصوں میں خاص طور سے بڑی عمر کے افراد کے مقابلے 50 سال سے کم عمر کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔بڑی آنت کے کینسر کے مریضوں میں تیزی سے ہونے والے اضافے کو بعض ماہرین ’خطرناک‘ اور ’پریشان کن‘ قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض کاکہنا ہے کہ اس معاملے پر ایک ’عالمی الرٹ‘ جاری کرنے کی ضرورت ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اگر آج کے موجودہ اعداد و شمار کا موازنہ 30 سال پہلے کی شرح سے کریں تو کچھ تحقیقات کے مطابق نسبتاً کم عمر مریضوں میں کولوریکٹل کینسر کے کیسز میں 70 فیصد اضافے کے شوہد ملتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق آج ہم متعدی بیماریوں کے دور سے نکل کر دائمی بیماریوں کے دور میں جی رہے ہیں، لوگوں کا طرز زندگی جس میں موٹاپا، سگریٹ نوشی، شراب نوشی اور خوراک میں تبدیلی اس قسم کے کینسر کے کیسز میں اضافے کی بنیادی وجہ ہیں۔نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں خدشات کے باوجود ایک اچھی خبر یہ ہے کہ کولوریکٹل کینسر کی تشخیص میں بہتری آئی ہے۔یہ سرجری کی تکنیکوں میں ترقی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے جس کی وجہ سے اب اس کینسر کا ابتدائی اسٹیج پر ہی علاج ممکن ہے، جبکہ بہت سے کیسز میں بنا سرجری کے ادویات کے ساتھ بھی علاج ممکن ہے جبکہ کیموتھراپی اور امیونو تھراپی اس کے علاج میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔اگر ٹیومر کا پتا جلدی لگ جائے تو علاج کا امکان 95 فیصد سے بھی زیادہ ہے لیکن بیماری اگر جسم کے دوسرے حصوں تک پھیل جائے تو علاج مشکل اور کامیابی کی شرح کم ہو جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر علاج ممکن نہ ہو تب بھی، اس ٹیومر کے مریضوں کے زندہ رہنے کے امکانات 20 سال پہلے کے مقابلے میں تین سے چار گنا زیادہ ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سنی تحریک اپنے بانی محمد سلیم قادری کے یوم شہادت بطوریوم تجدیدعہدوفامنائے گی

Fri May 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سنی تحریک نے قائد و بانی شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت کے موقع پر  ہفتہ 18مئی کو ملک گیریوم تجدیدعہدوفاکے طورپر منا نے کافیصلہ کیاہے۔پی پی آئی کے مطابق اس دن کی مناسبت سے اجتماعات منعقد ہوں گے اور قائد و بانی شہید محمد سلیم قادری  کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا