پنجاب کسان کارڈ پر کاشتکاروں کو بیج اور کھاد کیلئے بلاسود قرض فراہم،کمیٹی تشکیل

لاہور(پی پی آئی)پنجاب حکومت نے کسان کارڈ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دے دیہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے کسان کارڈ پر کاشتکاروں کو بیج اور کھادوں کی خریداری کے لیے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔۔کسان کارڈ منصوبے پر 75 ارب روپے لاگت آئے گی۔ ساڑھے 12 ایکڑ سے کم زرعی زمین رکھنے والے کسان کارڈ کے لیے اہل ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق کسان کارڈ پر کاشتکاروں کو بیج اور کھادوں کی خریداری کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک فی سیزن بلاسود قرض دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر 5 لاکھ کسانوں کو  پہلے آؤ پہلے پاؤ  کے تحت کارڈ جاری ہوں گے۔

Latest from Blog