ن لیگ کی جنرل کونسل 28 مئی  اجلاس میں نوازشریف کو صدر منتخب کرے گی

لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل 28 مئی کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کرے گی۔مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پارٹی کی جنرل کونسل کااجلاس 28 مئی دوپہر 11 بجے ماڈل ٹاؤن میں ہوگا جس میں پارٹی کے آئندہ صدر کا انتخاب کیا جائے گا،پی پی آئی کے مطابق  پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول کااعلان چیف الیکشن کمشنر رانا ثنااللہ آئندہ چند روز میں کریں گے۔

Latest from Blog