لندن(پی پی آئی) برطانیہ میں اگلے تعلیمی سال سے حصول تعلیم کے لیے جن غیر ملکی طلبہ نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے، ان کی تعداد میں گزشتہ تعلیمی سال کے مقابلے میں واضح کمی ہوئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس پس منظر میں ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی یونیورسٹیوں کی بین الاقوامی ساکھ کے تسلسل اور ایسے کئی اداروں کی تنزلی سے بچنے کے لیے لازمی ہے کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ آنے والے غیر ملکی طلبا و طالبات کی تعداد کو محدود کر دینے والے مزید کوئی اقدامات نہ کرے۔دنیا بھر کے مختلف ممالک سے باوسائل افراد کے اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ کا رخ کرنے کی بین الاقوامی روایت مدتوں پرانی ہے۔