عمران کی ایک جھلک دیکھ کر عوام کا اٹھنے والا شور بھی ان کو سنائی نہیں دے رہا،یاسمین راشد

لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء  یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک جھلک دیکھ کر عوام کا اٹھنے والا شور بھی ان کو سنائی نہیں دے رہا؟، عمران خان کو عوام سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،بھول گئے ہیں کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، عمران خان عوام میں اور زیادہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 2سال کے ظلم کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی محبت میں کمی نہیں آئی ہے۔لوگوں کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو نہیں نکال سکتے۔کیا یہ لوگوں کے دلوں میں بانی پی ٹی آئی کی محبت کو سلاخوں کے پیچھے قید کر سکیں گے؟لوگوں کو ڈرا دھمکا کر چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال کر کے عمران خان کی محبت کوکم نہیں کر سکتے۔عمران خان پر کانٹا لگانے والے اوراس کو 7 فیصد مقبول کہنے والے اس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ بانی پی ٹی آئی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو دیوار سے لگانے کی تمام سازشیں اور کوششیں ناکام ہوگی عوام کے دلوں سے ان کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا۔ عمران خان اور اس کی اہلیہ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں اور مختلف کیسز میں جیل میں ڈال دیا گیا ہے ہم اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ قید و بند کی صعبتوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی رہنماوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ مزید مضبوط ہوں گے۔یہ لوگ اندھے ہیں کہ انہیں 8 فروری کا عوام کا فیصلہ کیا ان کو دکھائی نہیں دیاجس طرح عوام نے گھروں سے نکل کر ساری رکاوٹیں توڑتے ہوئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دئیے تھے۔لیکن راتوں رات ہمارا مینڈیٹ چھین لیا گیا اورفارم 47کے تحت جعلی حکومت بنا دی گئی۔

Latest from Blog