اسلام آباد میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پی پی آئی) تیز رفتار کار کی ٹکر سے سڑک کراس کرتے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق زیرو پوائنٹ اسلام آباد کے قریب فیصل مسجد کی جانب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے دو افراد کو کچل دیا، دونوں پل کے بجائے روڈ سے کراسنگ کر رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔دوسری جانب فیصل آباد میں ساہیانوالہ کے قریب جانوروں سے لوڈ مزدے اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 مویشی ہلاک ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق شخص کی نعش پولیس کے حوالے کر دی ہے۔

Latest from Blog