اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات میں کمی لانے کا پلان پیش کر دیا گیا۔ آئی ایم ایف کو پیش کردہ پلان کے تحت وفاقی حکومت ایک سال میں 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کرے گی،پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی، گریڈ 1 سے 16 کی تمام خالی پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا، وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی، وفاقی حکومت صرف اہم اور قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل دے گی۔ انفرا اسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیے جائیں گے، وفاقی حکومت کوئی نئی یونیورسٹی قائم نہیں کرے گی، صوبائی حکومتیں اپنے ماتحت آنے والی جامعات کی خود فنڈنگ کریں گی، آئندہ مالی سال سے دفاع اور پولیس کے سوا تمام نئی بھرتیوں کیلئے رضاکارانہ پنشن ا سکیم پر بھی غور کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ اخراجات میں کمی کے لیے آئندہ مالی سال سے اراکین اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں پر مکمل پابندی کا بھی امکان ہے۔
Next Post
میٹرو بس سروس صدر راولپنڈی سے فیض احمد فیض ا سٹیشن تک محدود
Mon May 20 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی)راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق بس سروس کو صدر راولپنڈی سے فیض احمد فیض ا سٹیشن تک محدود کردیا گیا،فیض احمد فیض ا سٹیشن سے سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس بند کر دی گئی،میٹرو بس سروس کی بندش سے مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے […]
