پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ گلیات میں ایڈونچر تھیم پارک کا افتتاح کردیا،پی پی آئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹرسروس کا آغاز کررہے ہیں، ہیلی کاپٹرسروس کا آغاز چترال کے سیاحتی مقامات سے ہوگا،دیگرسیاحتی مقامات پر بھی ہیلی کاپٹر سروس دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر کو سیاحت میں سرمایہ کاری پرمکمل سپورٹ کریں گے،ٹورازم پولیس کیلئے گاڑیاں اور موٹرسائیکل فراہم کررہے ہیں۔