کراچی(پی پی آئی) آٹے اور میدہ و دیگر اشیائے صرف کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ڈبل روٹی اوربیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی ہے البتہ ڈبل روٹی سپلائی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر یکم جون سے قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابقحکومت نے صوبہ کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اوپن مارکیٹ میں آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈبل روٹی اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کا مراسلہ جاری کیا تھا جس میں ڈبل روٹی، پاپوں،پیٹسز اور بسکٹوں و برتھ ڈے کیک کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کنٹرول کرنے کا کہا گیا تھا لیکن ڈبل روٹی اوربیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ہے۔