50 ہزار سے زیادہ پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد

مکہ مکرمہ/مدینہ منورہ(پی پی آئی)سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان حج مشن اس سال 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین کی میزبانی کرے گا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کیمطابق اب تک 170 پروازوں سے 41 ہزار 477 سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق اگلے دس دنوں میں مزید 28 ہزار 628 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔نجی حج سکیم کے ذریعے ساڑھے 10 ہزار سے زائد عازمین پہنچ چکے ہیں۔ یکم جون تک براہ راست مدینہ منورہ آنے والے تمام عازمینِ کرام مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔ وزارت کے ترجمان نے بتایا موبائل ایپ پاک حج، دو ٹال فری ہیلپ لائنز اورچار واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے عازمین حج کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

Latest from Blog