بنگلہ دیش نے دس سالہ پابندی کے شکار نادرشاہ کو امپائرنگ کی اجازت دے دی

ڈھاکا:بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ نے دس سالہ پابندی کے شکار امپائر نادر شاہ کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے میچ میں فرائض انجام دینے کی اجازت دے دی۔نادر شاہ کو مارچ2013میں ٹی وی کے ساتھ مبینہ کرپشن کے الزام میں دس سال پابندی کی سزا دی گئی تھی۔نادر شاہ نے گزشتہ روز بنگلہ دیشی بورڑ کے زیراہتمام ڈھاکا میں کھیلے گئے فرسٹ ڈویژن کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے سیمی فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔بی سی بی کا کہنا ہے کہ پچھلے چار ماہ میں آئی سی سی کی جانب سے نادر شاہ کے حوالے کسی قسم کی ہدایت کا انتظار کیا گیا جبکہ ان پر عائد پابندی ہٹانے کا بھی اعلان نہیں کیا گیاہے۔دوسری جانب آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نادر شاہ پر دس سال کی پابندی آئی سی سی نے نہیں لگائی بلکہ یہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ کافیصلہ تھا،اس پر آئی سی سی اور اینٹی کرپشن یونٹ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے،انھوںنے کہا کہ پابندی کا فیصلہ بنگلہ دیش کا تھا اور یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

Latest from Blog