خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے

لاہو ر(پی پی آئی) لاہو ر سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں اضافہ جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔محکمہ صحت کے مطابق خسرہ سے جاں بحق ہونے والے ایک بچے کا تعلق لاہور جبکہ دوسرے کا رحیم یار خان سے ہے، لاہور میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے جبکہ صوبہ بھر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صوبہ بھر سے خسرہ کے 151مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور سے 43،گوجرانوالہ سے 21، رحیم یار خان سے 35، وہاڑی سے 47مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں خسرہ کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3389تک پہنچ گئی۔

Latest from Blog