کراچی(پی پی آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گورنر کو دھمکی دینا ناقابل قبول اور دہشت گردی کی زمرے میں آتا ہے۔جاری اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور گورنر فیصل کریم کنڈی کو دھمکیاں دینا بند کردیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلی رہیں، غنڈے نہ بنیں، ہم علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کا نہیں پی ٹی آئی کا وزیراعلی سمجھتے ہیں۔سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور کو غنڈہ بننا تھا لیکن وہ غلطی سے وزیراعلی بن گئے۔انہوں نے کہاکہ فیصل کریم کنڈی اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں، گورنر کو دھمکی دینا ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ ہمارے آئینی نظام پر حملہ ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ اعلی عہدے پر فائز شخص کی جانب سے دھمکیاں سنگین نوعیت کا معاملہ ہے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے طرز عمل کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھا ہے۔
Next Post
درآمدی کاٹن کی شپمنٹس رکنے سے صنعت کاروں پرجرمانہ لگ رہا ہے،اپٹما
Thu Jun 6 , 2024
کراچی( پی پی آئی)اپٹمانے کہاہے کہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے درآمدی کاٹن کو کراچی پورٹ پرروک لیا ہے،وزیراعظم ہنگامی بنیادوں پردرآمدی کاٹن ریلیزکرنے کے احکامات جاری کریں۔اپٹما کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے 3 سے 4 ماہ کے دوران درآمدی کاٹن کی کھیپ کوروک رکھا ہے، درآمدی کاٹن کی شپمنٹس رکنے سے صنعت […]