فیصل آباد، بدبخت بیٹے نے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں کو قتل کر دیا

   فیصل آباد(پی پی آئی)فیصل آباد میں بدبخت بیٹے نے پیسے نہ دینے پر گلہ دبا کر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ضلع تاندلیانوالہ روڈ سیم نہر پل کے قریب ڈوگر بستی کے رہائشی نوجوان یاسر نے پیسے نہ دینے پر اپنی سگی ماں منظوراں بی بی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور شور مچایا کہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوئی ہے تاہم ملزم کی بھابھی نے بھانڈا پھوڑ دیا،اطلاع ملنے پر تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے ملزم یاسر کو حراست میں لے لیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزم اپنے بھائی قیصر اور والدہ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھا، ماں محنت مزدوری کرتی تھی۔

Latest from Blog