منظور شدہ مطالبات کے نوٹیفیکیشن جلد حاصل کئے جائیں:نیازحسین بھٹو

کراچی: پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو کی صدارت میں ہوا۔ مرکزی صدر نے اعلان کیا کہ پیرا میڈیکل ملازمین کے مطالبات کے لیے جاری کوششوں کو تیز کرکے سروس اسٹرکچر ،ہیلتھ الاﺅنس،ہارڈ ورک الاﺅنس، کیجوئلٹی الاﺅنس اور ملازمین کے بچوں کیلئے حالیہ نوکریوں میں سن کوٹہ دلوانے اور دیگر منظور شدہ مطالبات کے جلد ازجلد نوٹیفکیشن حاصل کیئے جائیں گے۔ مرکزی صدر نے پیرا میڈیکل ملازمین کو سفری دشواریوں اور بھاری اخراجات سے بچانے کے لیے اعلان کیا کہ آئندہ کسی بھی ضلع میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گااور 29 نومبر کو شیڈول کے مطابق شکارپور میں ہونے والے مرکزی کمیٹی کا اجلاس منسوخ کیا جارہا ہے ۔مرکزی صدر نے نے فیصلہ کیا ہے کہ اب تمام اجلاس کراچی اور حیدرآباد میں ایسوسی ایشن کے دفاتر میں ہونگے اور ان اجلاسوں کے تمام انتظامات مرکز خود کرے گا۔نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ ہر دو ماہ کے بعد ضلعی عہدیداراں دور دراز کے اضلاع سے اجلاس میں شرکت کیلئے ہزاروں روپیہ اجلاس کے باعث خرچ کرنے پڑتے ہیں اس لیئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب تمام اجلاس کراچی یا حیدرآباد میں منعقد ہونگے۔مرکزی صدر نے کہا کہ عید کے بعد سانگھڑ ،میر پور خاص ٹنڈوالہ یار اور مٹیاری کے تمام بی ایچ یوزاور اڑ ایچ سیز اور ضلعی ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں کا تفصیلی دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے ۔ ان اضلاع کے پیرامیڈیکل ملازمین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں ینگے اور ان اضلاع کے عہدیداروں کی کارکردگی کا مشاہدہ کرینگے۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران میں کے علاوہ تمام اضلاع و ڈسٹرکٹ و ڈویژنوں اور یونٹس کے صدر اور جنرل سیکرٹیریز وسینئر ممبران تشریف فرما تھے۔مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سابقہ سیکرٹیری صحت انعام اللہ دھاریجو صاحب نے کمال مہربانی کرتے ہوئے پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے کے پیش کردہ 20 مطالبات میں سے 17 مطالبات منظور کرتے ہوئے منٹس آف میٹنگ جاری فرمادیئے ہیںاور اب جبکہ موجودہ ہیلتھ سیکرٹیری اقبال حسین درانی صاحب نے بھی ہمارے مطالبات کی منظوری دے دی ہے۔

Latest from Blog