مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے، عطاء تارڑ

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہء تارڑ نے کہاہے کہ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے،دنیا  کی طلب کے مطابق نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی معیشت میں ہمارے نوجوانوں نے بڑاحصہ ڈالا ہے،ہنر مند افراد کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ موجودہ حکومت میں معاشی اشاریے مثبت سمت میں چل رہے ہیں،مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم معاشرے اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،دنیا کی طلب کے مطابق نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہماری توجہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر مرکوز ہے،نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر عالمی معیشت میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی توجہ ہمیشہ جدید تعلیم کے فروغ پر مرکو ز رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ٹی ٹی پی خوارج کا انتہائی خطرناک کمانڈر گرفتار

Thu Jun 13 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی)بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے  خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔پکڑے جانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان خوارج کی […]