شہدا ء کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے عید الاضحی کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی کا دن مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے،خلق خدا کی خدمت، نادار، بے سہارااوریتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا حقیقی پیغام ہے۔اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے پیارے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ تعالی کے حکم پر قربانی کیلئے پیش کر کے عظیم مثال قائم کی۔ عید قربان پر جھوٹ، منافقت اور غیبت کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔ قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا ء کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا ء کے اہل و عیال کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہماری اجتماعی قومی ذمہ داری ہے۔آج کا دن اپنی ذات کی نفی، ذاتی انا او رمفادات کی قربانی دیکر ایثار، بھائی چارے او راتحاد کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چینی بھائیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ

Sun Jun 16 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، کوشش ہے کہ کسی چینی شہری پر ذرہ بھر بھی آنچ نہ آئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے،وزیرِ داخلہ محسن نقوی چینی سفارت […]