فیصل آباد(پی پی آئی)فیصل آباد کی علامہ اقبال کالونی میں کپڑے کے تاجر نے قربانی کیلئے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اعلی نسل کے 30سے زائد بیل خرید لئے۔ان خوبصورت جانوروں کو دیکھنے کیلئے شہریوں کا تانتا بندھ گیا اور بچے بڑے جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بنا تے رہے۔ اس حوالے سے تاجر نے کہاکہ 30 سے زائد جانور لیے ہیں جس میں ولایتی، امریکن، پانڈا اور دیگر نسل کے جانور شامل ہیں اور ہر جانور 9سے 10لاکھ مالیت کا ہے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کو دیسی گھی سمیت خوراک کھلائی جاتی ہے۔
Next Post
پنجاب،بلدیاتی انتخابات کی نئی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل
Sun Jun 16 , 2024
لاہور(پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب بھر کے 41اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں جو کہ یونین کونسل کی سطح پر حلقہ بندیوں اور ووٹرز کے اعتراضات دور کرینگی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل تنویر الحسن کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہا گیا […]
