لاگت کے حوالے سے انتہائی موثر – گوچین بین الاقوامی روشنی میلے کی امتیازی خصوصیت

گوچین، چین، 20 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — 14 ویں گوچین انٹرنیشنل روشنی میلہ (خزاں ایڈیشن) 22 سے 26 اکتوبر 2014ء تک گوچین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ مرکزی مقام پر تقریباً 1,000 معروف نمائش کنندگان کی میلے میں اپنی بہترین اور جدید مصنوعات کے ساتھ شرکت اور چار مرکزی لائٹنگ مالز کے ساتھ میلہ میلہ 600,000 مربع میٹر گنجائش کے ساتھ ایک جگہ پر ہی مصادر اور تھوک بنیادیں اور پیشہ ورانہ خریداروں، ڈیلروں اور تھوک فروشوں کے لیے روشنیوں کی صنعت کے تمام زمرے پیش کرتا ہے۔

لاگت کے حوالے سے انتہائی موثر

گوچین ایک عالمی سطح پر معروف روشنیوں کی مصنوعات بنانے والی جگہ اور چین کا “روشنی مرکز” ہے۔ 30 سالہ ترقی، اعلیٰ معیار، تجارت کی سہولیات اور زبردست ساکھ میلے کی پہچان بن چکی ہیں۔ روشنی کی مصنوعات بنانے والے 10,000 مقامی ادارے ساخت گری میں خام مال سے لے کر  سجاوٹ کی روشنیوں، کمرشل روشنیوں، بیرون خانہ روشنیوں اور انٹیلی جنٹ روشنیوں جیسی تیار مصنوعات تک صنعت کی پوری رسدی زنجیر کا احاطہ کرنے والے اس میلے میں موجود ہوں گے۔ گوچین روشنی کی مصنوعات کے مقامی ڈیلروں، ڈیزائنروں اور انجینئرنگ کے لیے تھوک اور مصادر کی بنیاد بن چکا ہے۔

میلہ نمائش اور اسٹورز کے درمیان ایک جدید ربط قائم کرتا ہے اور بالترتیب ایک سال میں دو مرتبہ بہار اور خزاں میں ہوتا ہے۔ بہار ایڈیشن مقامی مارکیٹ پر توجہ رکھتا ہے جبکہ خزاں ایڈیشن برآمدی مارکیٹوں پر۔ معروف مقامی کمپنیاں بشمول اوپل، نیشن اسٹار، ہوایی لائٹنگ اور کنگ لونگ وغیرہ ماضی کے ایڈیشنوں میں شرکت کر چکی ہیں۔ 2013ء میں میلے نے 103 ممالک اور خطوں سے 95,112 خریداروں کی توجہ مبذول کروائی۔

خریداروں کے لیے فائدے

پیشہ ورانہ خریداروں اور مہمانوں کو بہترین خدمات دینے، اور ساتھ ساتھ نمائش کے معیار کوبھی فروغ دینے کے لیے، منتظمین مفت قبل از وقت رجسٹریشن، نمائش کنندگان کا خود مددگار انکوائری سسٹم، مفت شٹل سروس اور جدید بائیر گروپ سروس پیش کریں گے۔ مہمان اس پری رجسٹریشن پیج پر لاگو ان ہو سکتے ہیں (http://www.gzlightingfair.com/guanzhongfuwu/guanzhongyudengji/) اور دو سادہ سے مراحل میں رجسٹریشن مکمل کرسکتے ہیں۔

ہدایت برائے مدیر
آپ روشنیوں کی مندرجہ ذیل مصنوعات دیکھ اور خرید سکتے ہیں:

گھریلو روشنیاں، ایل ای ڈی روشنیاں، کمرشل روشنیاں، روشنی کے برقی ذرائع، باہرکی روشنیاں، روشنی کے لوازمات۔

15 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ (بہار ایڈیشن): 18 سے 21 مارچ 2015ء

باضابطہ ویب سائٹ: http://www.gzlightingfair.com

Latest from Blog