تیسرا ماسکو بین الاقوامی فورم برائے جدت طرازانہ ترقی “اوپن انوویشنز” اور اوپن انوویشنز ایکسپو 14 سے 16 اکتوبر تک منعقد ہوا

ماسکو، 22 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — دنیا بھر کے 70 ممالک کے 15,000 سے زائد شرکاء جدید ٹیکنالوجی کامیابیاں ملاحظہ کرنے، مارکیٹوں کے تخلیقی مسائل پر گفتگو کرنے اور 21 ویں صدی میں قیادت کے امید افزا نمونوں کی تلاش کے لیے ماسکو میں جمع ہوئے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:
http://www.multivu.com/players/English/72762574-open-innovations-expo-moscow/

تیسرا ماسکو بین الاقوامی فورم برائے جدت طرازانہ ترقی “اوپن انوویشنز” اور اوپن انوویشنز ایکسپو 2014ء روس نے عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے منعقد کی تھی۔ 14 اکتوبر کو دونوں ممالک کے سربراہان نے ایک مکمل سیشن “ابھرتا ہوا عالمی جدت طرازی نقشہ: ملکوں کے درمیان خلا کو کم کرنا” منعقد کیا۔ تقریب “جدت طرازی مذاکرات: جدت طرازی کی پالیسی پر شراکت داروں کا باہمی تعامل” کے دوران بین الاقوامی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ ایک خصوصی تحقیقی رپورٹ “ٹیکنالوجی مارکیٹ کو ترقی دینا: روس کا تناظر” ای وائی کی جانب سے تیار کی گئی اور عالمی مارکیٹ کی پیشرفت کے اہم رحجانات اور جدت طرازانہ ٹیکنالوجیوں اور روس کے کاروباری ماحول پر اس کے اثرات سے مخصوص ہے جو دوسرے روز کے مکمل سیشن “جب علم و ٹیکنالوجی ایک جگہ پر مرتکز ہو: مختلف صنعتوں کی جدت طرازی ممکن بنانا” کے دوران پیش کی گئی۔

فورم اور نمائش 2014ء کا کاروباری پروگرام 160 سے زائد تقریبات پر مشتمل تھا: مذاکرے، گول میز  اجلاس، دروس، ورکشاپس، پریزنٹیشنز، اور ساتھ ساتھ اداروں، جامعات، فاؤنڈیشنز اور جدت طرازی کے نظام کے دیگر حصوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط۔۔

“اوپن انوویشنز” فورم اور نمائش کی مقبولیت ہر سال بڑھ رہی ہے: 2013ء میں 286 اسٹارٹ اپس موجود تھے اور 2014ء میں 19 ممالک کے 800 سے زیادہ۔ شرکاء میں چھوٹے، درمیانے اور بڑے کارپوریٹ کاروباروں کے 2000 سے زیادہ نمائندگان، روس میں 64 علاقوں کے نمائندگان، 100 سے زیادہ روسی و بین الاقوامی جامعات، 19 بین الاقوامی ادارے، اور 900 سے زیادہ صحافی شامل رہے۔ فورم کے کاروباری پروگرام میں 10 سے زیادہ تقریبات منعقد ہوئیں جس میں وفاقی وزراء اور ان کے نائبین نے شرکت کی۔

ٹیکنوپولس ماسکو میں اوپن انوویشنز ایکسپو کے لیے 13,000 مربع میٹرز کا رقبہ وقف کیا گیا تھا جہاں 15 ممالک کے 490 اداروں نے 84 اسٹینڈز پر نمائندگی کی۔ 50 سے زیادہ تقریبات اوپن پریزنٹیشنز زونز میں پیش کی گئیں، جبکہ 110 ٹیموں نے خصوصی اسٹارٹ اپ-زون میں اپنے منصوبے پیش کیے۔ نمائش فورم کے یوتھ پروگرام کا بھی مرکزی مقام تھی۔ نوجوان کاروباری شخصیات اور طلباء کے لیے اسٹارٹ اپ ڈسکشن زون کے دو اسٹیجز پر 32 سرگرمیاں ہوئیں۔

چوتھا ماسکو انٹرنیشنل فورم برائے جدت طرازانہ ترقی “اوپن انوویشنز” اور اوپن انوویشنز ایکسپو اکتوبر 2015ء میں ہوگی۔

الینا نیسترووا، nesterova@insiders.ru

Latest from Blog