درمیانے وولٹیج کے کیبل سسٹمز کے بہتر اسمارٹ کیبل گارڈ ٹیکنالوجی یوٹیلٹی اداروں اور صنعتی اثاثہ جاتی مالکان کے لیے آپریٹنگ اخراجات کو کم اور بھروسہ مندی کو بڑھاتا ہے

جیجو، جنوبی کوریا، 28 اکتوبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان —

  • اسمارٹ کیبل گارڈ حل درمیانے وولٹیج (ایم وی) کے پاور کیبل سسٹمز میں نقص پر مستقل نگاہ رکھتا اور اس کی ٹھیک جگہ کا فوری کھوج لگاتا ہے
  • کیبل کی حالت کی فوری معلومات مرمت کے وقت کو تیز کرتی، ایم وی پاور کیبل سسٹمز کی بھروسہ مندی کو بڑھاتی یوٹیلٹی اداروں اور صنعتی اثاثہ جات کے مالکان کے لیے مجموعی لاگت کو کم کرتی ہے
  • ڈی این وی جی ایل 26 سے30 اکتوبر تک کوریا میں ہونے والی سی ای پی ایس آئی میں اپنے اسمارٹ کیبل گارڈ حل کی جدید ٹیکنالوجی ترقی کا اجراء کرے گا

معروف عالمی توانائی مشاورتی اور ٹیسٹنگ ادارے ڈی این وی جی ایل نے آج اپنے اسمارٹ کیبل گارڈ حل میں نئی پیشرفت کا اعلان کردیا ہے۔ سسٹم آپریٹرز اور صنعتی اثاثہ جاتی منتظمین کو آن لائن عارضی ڈسچارجز کا کھوج لگانے اور جگہ معلوم کرنے کی موجودہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اسمارٹ کیبل گارڈ اب ایم وی کیبل سسٹم میں ، 1 فیصد درستگی کے ساتھ، خامی کی فوری طور پر جگہ معلوم کرنے کی سہولت دیتا ہے اور یوں مرمت کا وقت کم کرتا ہے۔ اس فوری ادراک کےساتھ آپریٹرز اور اثاثہ جاتی منتظمین نقص سے متاثرہ صارفین کے وقت کو انتہائی کم کرسکتے ہیں – اور متعدد صورتوں میں اس تواتر کو کم کرسکتے ہیں جس سے صارفین متاثر ہوتے ہیں – اور یوں سسٹم پر اٹھنے والے مجموعی اخراجات کو کم کرسکتے ہیں۔

یہ حل دیکھ بھال کی لاگت کو کم کرسکتا، روز مرہ استعمال کے دوران بجلی کے تعطل کا خاتمہ کرتا، منفی شہرت اور دعوؤں میں تخفیف کرتا اور جدید اور قابل بھروسہ گرڈ مینجمنٹ میں آپریٹر کی ساکھ کو بہتر بناتا ہے۔ ایک حل میں شامل کیا گیا اسمارٹ کیبل گارڈکسی بھی نقص کا فوری طور پر کھوج لگاتا اور اس کے مقام کا تعین کرتا ہے اور ایک فوری تنبیہ جاری کرتا ہے، نیٹ ورک گراؤنڈ اور شارٹ سرکٹ موجودہ سطح سے آزاد –اس صورت میں بھی کہ کوئی شارٹ سرکٹ موجودہ بہاؤ نہ ہو۔ یہ غیر مسلسل اور چھپے ہوئے نقائص کے مقام کا بھی فوری تیار کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

“اسمارٹ کیبل گارڈ ہمارے نیٹ ورک میں نقائص کی درست اور فوری آن لائن کھوج کے لیے بہت متاثر کن حل ثابت ہوچکا ہے۔ اس لیے ہم پہلے ہی ڈی این وی جی ایل کے حل استعمال کرتے ہوئے اپنے سرکٹ کو محفوظ بنا چکے ہیں ، اور مزید بھی سامنے آئیں گے۔” ڈینی ہارمسن، سینئر انوویشن کنسلٹنٹ آلیانڈر نے کہا جو نیدرلینڈز میں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک یوٹیلٹیز کے اہم اداروں میں سے ایک ہے۔

ڈاکٹر فریڈ اسٹینس، ڈی این وی جی ایل میں پرنسپل کنسلٹنٹ اور پاور کیبل ایکسپرٹ ، نے کہا کہ “شہری ماحول میں جہاں بجلی کے تعطل کی لاگت بہت زیادہ ہے، درمیانے وولٹیج کے بجلی کے تار یوٹیلٹی کا سب سے اہم اثاثہ ہیں جبکہ صنعتی علاقوں میں ایک مرتبہ تعطل زبردست انتشار اور مالیاتی خسارے کا سبب بن سکتا ہے۔ ان تاروں کی آف لائن مانیٹرنگ ایک ایسے سیکورٹی کیمرے کی طرح ہے جو سال  میں ایک مرتبہ تصویر لے، جبکہ اسمارٹ کیبل گارڈ کا نیا فوری ادراک آپریٹرز کو کیبل نیٹ ورک کی مسلسل نگرانی پیش کرتا ہے، اور انہیں فوری قدم اٹھانے کے لیے درست معلومات سے لیس کرتا ہے۔”

ڈی این وی جی اپنی آمدنی کا 5 فیصد حصہ تحقیق و جدت طرازی پر لگاتا ہے، جیسا کہ صنعت میں شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ صنعتی منصوبہ جات، جن میں سے ایک اسمارٹ کیبل گارڈ ہے۔ ڈی این وی جی ایل کے اسمارٹ کیبل گارڈ حل کے بارے میں مزید http://www.dnvgl.com/SmartCableGuard پر جانیے۔

ڈی این وی جی ایل کے بارے میں

زندگی، ملکیت اور ماحول کو بچانے کے مقصد کا حامل ڈی این وی جی ایل اداروں کے لیے اپنے کاروباروں کی حفاظت اور تحفظ پذیری کو جدید تر بنانا ممکن بناتا ہے۔ ڈی این وی جی ایل سافٹویئر اور آزاد ماہرین کی بحری، تیل و گیس اور توانائی کی صنعتوں کےلیے مشاورتی خدمات کے ساتھ زمرہ بندی اور تکنیکی بھروسہ فراہم کرتا ہے۔ یہ صنعتوں کی مختلف اقسام سے وابستہ صارفین کو سرٹیفکیشن کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ ڈی این وی جی ایل، جس کی جڑیں 1864ء سے جاملتی ہیں، 100 سے زیادہ ممالک کے ساتھ دنیا بھر میں کام کرتا ہے جس میں اس کے 16,000 ماہرین دنیا کو محفوظ تر، بہتر اور ماحول دوست تر بنانے کے لیے اپنے صارفین کی مدد سے وابستہ ہیں۔

توانائی کی صنعت میں

ڈی این وی جی ایل میں ہم نے ڈی این وی، کے ای ایم اے، جراد حسن اور جی ایل ری نیوایبلز سرٹیفکیشن کی قوت کو جمع کیا ہے۔ ڈی این وی جی ایل کے 2,500 توانائی ماہرین ایک محفوظ، قابل بھروسہ، موثر اور ماحول دوست توانائی فراہمی میں دنیابھر کے صارفین کو مدد دیتے ہیں ۔ہم توانائی کی رسدی زنجیر میں دنیا کی معروف ترین ٹیسٹنگ، سرٹیفکیشن اور مشاورتی خدمات دیتے ہیں جن میں ری نیوایبلز اور توانائی موثریت بھی شامل ہیں۔ ہمارا تجربہ ساحل پر اور ساحل سے دور پون توانائی، شمسی، روایتی پیداواری، ترسیل اور تقسیم، اسمارٹ گرڈز اور ماحول دوست توانائی استعمال کے ساھ ساتھ توانائی مارکیٹوں اور ضوابط پر بھی پھیلا ہوا ہے۔ ہماری ٹیسٹنگ،سرٹیفکیشن اور مشاورتی خدمات ایک دوسرے سے آزادانہ طور پر فراہم کی جاتی ہیں۔

مزید جانیے http://www.dnvgl.com/energy پر

 ذریعہ: ڈی این وی جی ایل

Latest from Blog