کیپویئر نئے لوکل ہسٹورین کے ساتھ آپریشنل موثریت اور ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے

– لوکل ہسٹورین پلگ-ان برائے کیپ سرور ای ایکس صنعتی آٹومیشن مارکیٹوں کو بحیثیت منبع تاریخی ڈیٹا جمع  کرنے، محفوظ کرنے اور رسائی  حاصل کے لیے نیا حل دیتا ہے

پورٹ لینڈ، مین، 29 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — آٹومیشن صنعت میں حاصل کار پر عمل کو بہتر بنانے، اثاثہ جات کو قابو میں رکھنے اور انضباطی اداروں کو جوابدہی کے لیے تاریخی معلومات استعمال کی جاتی ہیں۔ اس لیے اس معلومات تک رسائی ضروری ہے۔ آپریشنز اور انجینئرنگ دونوں کی ٹیموں کو مینوفیکچرنگ لائن، ڈرلنگ رگ، ٹیسٹ لیبارٹری، پمپ اسٹیشن، یا دیگر صنعتی ماحول کی ضروریات موثر انداز میں پوری کرنے کے لیے ایسے حلوں کی ضرورت ہوتی ہے جو ڈیٹا کے منبع کے قریب لگائے جا سکیں، تیز رفتاری سے ڈیٹا محفوظ کرنے کے قابل ہوں اور لچک رکھتے ہوں ۔ کیپویئر ٹیکنالوجیز کی لوکل ہسٹورین پلگ-ان برائے کے ای پی سرور ای ایکس  ایک لچکدار، آسان استعمال اور کم خرچ حل ہے جو صنعت کی مشہور ترین ٹرینڈنگ، رپورٹنگ اور اینالٹکس ٹولز فراہم کرتا ہے جو او پی سی ہسٹاریکل ڈیٹا ایکسس (HDA) استعمال کرتے ہوئے تاریخی ڈیٹا تک رسائی رکھتا ہے۔

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO

ایک لوکل ہسٹورین موجودہ انٹرپرائز ہسٹورین ماڈل کو شامل کرسکتا ہے جو ساخت گری، تیل و گیس اور افادۂ عام جیسے بڑے پیمانے کے صنعتی ماحولوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ گو کہ انٹرپرائز ہسٹورین بڑے اداروں میں اہم معلومات کے دائمی آرکائیو  کی حیثیت سے بدستور مقام رکھیں گے، لیکن کئی اداروں کو ایک چھوٹی، زیادہ لچکدار ہسٹورین  ایپلی کیشن کی ضرورت ہے جو ترتیب دینے میں آسان ہو اور تھرڈ پارٹی تجزیے اور جمع ہونے کے مقام پر رپورٹنگ ٹولز تک آزاد  رسائی رکھتی ہو۔

کیپویئر کی لوکل ہسٹورین پلگ-ان کے ای پی سرور ای ایکس کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کو تقویت دیتی ہے کہ وہ معلومات کو اس کے تیزرفتار ڈیٹا اسٹور میں منتقل کرے۔ لوکل ہسٹورین ڈیٹا وژوئلائزیشن، رپورٹنگ اور اینالٹکس کے لیے خصوص یا معیاری او پی سی ایچ ڈی اے-تسلیم شدہ کلائٹ ایپلی کیشنز کو تاریخی معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔ کیونکہ لوکل ہسٹورین کا ڈیزائن ڈیٹا اسٹوریج اور وژوئلائزیشن کو جدا کرتا   ہے، اس لیے صارفین وژوئلائزیشن یا رپورٹنگ حل میں سے انتخاب کرسکتے ہیں جو بھی اپنی انوکھی ضروریات کو بہترین انداز میں پورا کرے۔

کیپویئر نے پلگ-ان کو مختلف تھرڈ-پارٹی ٹرینڈنگ اور رپورٹنگ مصنوعات کے ساتھ استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے تاکہ اس کی او پی سی ایچ ڈی اے بجاآوری کی توثیق کی جا سکے اور ایک ہموار صارفی تجربے کو یقینی بنایا جا سکے۔ رپورٹنگ مصنوعات میں سے ایک جس کے ساتھ کیپویئر نے تجربات مکمل کیے میں سائی ٹیک کی ایکس ایل رپورٹر شامل ہے۔

پیٹر کیپریلیان، سی ٹی او، سائی ٹیک نے کہا کہ “کیپویئر کا لوکل ہسٹورین ایک زبردست ہسٹورین ہے جسے کیپویئر کے آٹومیشن شعبے کے وسیع تجربے کا سہارا حاصل ہے۔ اسے ایکس ایل رپورٹر کے ساتھ  مکمل طور پر ٹیسٹ کیا گیا ہے اور دونوں مصنوعات یکجا ہوکر بہترین انداز میں کام کررہی ہیں۔ ہم، کیپویئر کے ساتھ، اپنی مصنوعات کے لیے اعلیٰ معیار کی سپورٹ فراہم کرنے سے وابستہ ہیں۔”

لوکل ہسٹورین پلگ-ان 10 ملی سیکنڈز کی تیز رفتار لاگنگ اور دس ہزار ٹیگز تک کی ٹیئرڈ لائسنسنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ آزاد معیارات مقامی طور پر محفوظ شدہ ڈیٹا کو کثیر صارفین کی جانب سے رسائی کی اجازت دیتے ہیں وہ بھی ہر کلائنٹ کے کنکشن پر اضافی لاگت کے بغیر۔ براہ مہربانی مزید معلومات اور مفت عملی مظاہرے کے سافٹویئر کے لیے کیپویئر کو آن لائن ملاحظہ کریں۔ تھرڈ-پارٹی ٹرینڈنگ اور رپورٹنگ مصنوعات جو اس پلگ-ان کے ساتھ ٹیسٹ کی جاچکی ہیں، کی مکمل فہرست کے لیے
1-207-775-1660+ x208 یا sales@kepware.comپر کیپویئر نمائندے سے رابطہ کریں۔

کیپویئر ٹیکنالوجیز کے بارے میں

کیپویئر ٹیکنالوجیز سافٹویئر بنانے والا ایک نجی ادارہ ہے جس کے صدر دفاتر پورٹ لینڈ، مین میں واقع ہیں۔ کیپویئر سافٹویئر حلوں کا ایسا پورٹ فولیو پیش کرتا ہے جو اداروں کو متنوع آٹومیشن آلات اور سافٹویئر ایپلی کیشنز کے ساتھ منسلک ہونے میں مدد دیتا ہے۔ کارخانے کی منزل سے لے کر کنویں کے مقام یا پون بجلی گھر تک، کیپویئر بین الاقوامی عمودی مارکیٹوں میں کئی اقسام کے صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے جن میں ساخت گری، تیل و گیس، عمارتی آٹومیشن، بجلی کی تقسیم اور دیگر شامل ہیں۔ 1995ء میں قائم ہونے والے اور اب 100 سے زیادہ ممالک میں تقسیم ہونے والے کیپویئر کے سافٹویئر حل ہزاروں اداروں کو اپنے کام اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

مزید جانیں  www.kepware.comپر، اور یہاں موجود کیپویئر کارپوریٹ جائزے کی وڈیو کے ذریعے ادارے کے اندر کا نظارہ کریں اور اس کے کلچر کے بارے میں جانیں ۔

 سائی ٹیک انکارپوریٹڈ کے بارے میں

سائی ٹیک 1991ء سے رپورٹ بنانے اور تجزیے کے سافٹویئر فراہم کررہا ہے۔ ہم اس ٹیکنالوجی کو جدید بنانے میں تسلیم شدہ عالمی رہنما ہیں جو ایکسل، پی ڈی ایف اور ویب فارمیٹس میں رپورٹوں کو آٹومیٹ اور تقسیم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ہمارا جدید طریقہ فوری طور پر نافذ ہونے والی قابل بھروسہ اور کم لاگت کی مصنوعات فراہم کرتا ہے۔ سائی ٹیک کی مصنوعات آٹومیشن سافٹویئر تقسیم کاروں اور اوا ی ایمز کی جانب سے دوبارہ فروخت کی جاتی ہیں جن کا نفاذ دنیا بھر میں 80 سے زیادہ ممالک میں ہے۔ اعزاز یافتہ سافٹویئر ایکس ایل رپورٹر چھوٹی شہری تنصیبات کے ساتھ ساتھ بڑے بین الاقوامی ساخت گروں کی جانب سے بھی قبول کیا گیا ہے۔

 مزید معلومات www.SyTech.comپر دستیاب ہیں۔

 ذرائع ابلاغ کے لیے رابطہ:
راین للی
1-978.518.4533+
rlilly@matternow.com

Latest from Blog