مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے ٹیکسیلا میں بدھ تہوار ویشاک کااہتمام کیاجائے،مجیدعزیز

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے سابق صدر اور پاکستان سری لنکا بزنس فورم کے بانی چیئرمین مجید عزیز نے تجویز دی ہے کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے ٹیکسیلا میں بدھ تہوار ویشاک کااہتمام کیاجائے نیزوفاقی وزارت سیاحت سری لنکا کی وزارت سیاحت اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف سری لنکاو پاکستان کے تعاون سے مئی 2025 میں بدھ مت کے مذہبی تہوار ویشاک کی ہفتہ بھر کی تقریبات ٹیکسلا میں منانے کی منصوبہ بندی کرے۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سری لنکن قونصلیٹ جنرل کے اشتراک سے سری لنکا کنونشن بیورو کی جانب سے کراچی میں سری لنکا ٹورازم اینڈ نیٹ ورکنگ ایوننگ تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سری لنکا کے قونصل جنرل جگتھ ایبی ورنا، سری لنکا کنونشن بیورو کے سی ای او تھیسم جے سوریا، کنٹری منیجر سری لنکن ایئر لائنز سمن رتنائیکے، منیجر مارکیٹنگ ایس ایل سی بی محترمہ ملکانتھی ویلیکلا اور سندھ حکومت کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدھ مت ایک ہزار سال سے موجود ہے اور تمام صوبوں میں بہت سے مندر اور آثار موجود ہیں۔دنیا بھر کی سکھ برادری کرتارپور گوردوارہ دربار شریف  کا دورہ کرتی ہے۔ انہوں نیآن ارائیول ویزا کا مطالبہ بھی کیا۔

Latest from Blog