کراچی(پی پی آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے محرم الحرام کے دوران زائرین کی سہولت کے لیے عراقی ایئر لائنز کو پاکستان کے مختلف شہروں سے اضافی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔ پی پی آئی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ عراقی ایئر لائنز محرم الحرام کے دوران 12 اضافی پروازیں چلائے گی جو زائرین کو مختلف شہروں سے عراق کے مختلف شہروں تک لے جائیں گی اور واپس لے کر آئیں گی۔