افغانستان میں سینکڑوں بچے سماعت کے مفت آلات حاصل کرتے ہوئے

– افغانستان کے جنگ زدہ علاقوں کو سماعت کا تحفہ دینے کے لیے بیات فاؤنڈیشن اور اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن کی شراکت داری

کابل، افغانستان، 30 اکتوبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — گزشتہ ہفتے بیات فاؤنڈیشن نے اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک شراکت داری کا آغاز کیا ہے تاکہ افغانستان بھر میں عوام کو سماعت کی صحت فراہم کی جا سکے۔ ملک کے پہلے سماعت مشن کے دوران دونوں ادارے مل جل کر ضرورتمند بچوں اور بڑوں کو 1,700 سے زیادہ خصوصی آلہ سماعت فراہم کریں گے۔ تین روزہ تقریب کئی افراد کو پہلی بار سننے کا موقع دے گی، جس میں کابل کے دو تعلیمی اداروں پروفیشنل ہائی اسکول فار ڈیف (لائسی مسلکی ناشنوا) اور نیشنل ڈیف ایسوسی ایشن آف کابل (لائسی ملی ناشنوا کابل) کے سماعت سے محروم طلباء کے ساتھ ساتھ خطے بھر کے مریض شامل ہیں۔

انسان دوست منصوبے کے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بیات فاؤنڈیشن کے چیئرمین احسان بیات نے کہا کہ “زندگی میں بار بار سننے کی صلاحیت دینا زندگی کو بدل کر رکھ دینے والا موقع ہے۔ سماعت کے یہ آلات بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے آنے والی نسلوں تک اثر انداز ہوں گے۔ سماعت کے یہ آلات فراہم کرکے ہم ہر بچے کو معاشرے کا حصہ بنانے کا موقع دے سکتے ہیں۔ میں پہلی بار اپنا نام سننے والے بچے اور اس کی آنکھوں میں جھلکتی خوشیوں کو دیکھنا کبھی نہیں بھولوں گا۔” مریضوں کو فراہمی میں مدد کے لیے جناب احسان بیات کے ساتھ محترمہ فاطمہ بیات، جناب بل آسٹن، بانی اسٹار کی ہیئرنگ فاؤنڈیشن، محترمہ ثریا دلیل، وزیر صحت؛ سربراہ انسانی حقوق، نادر نادری اور پانچ سینیٹرز بھی تھے۔

مریضوں میں آلہ سماعت فٹ کرنے کے علاوہ اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن نے ہر فرد کو آلہ سماعت کے مناسب استعمال اور اس کی دیکھ بھال کے لیے مشورے، بیٹریاں اور اپنے عالمی آفٹرکیئر پروگرام کے ذریعے آئندہ خبر گیری تک رسائی بھی فراہم  کی۔ ادارے نے مزید سوالات کے لیےوالدین کے فون کرنے کی خاطر ایک ہاٹ لائن بھی قائم کرر کھی ہے۔

اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریڈی فورسیٹھ نے کہا کہ “بیات فاؤنڈیشن کی زبردست مدد کا شکریہ، کہ جس کی بدولت ہم افغانستان کے عوام کو سماعت کا تحفہ دینے سے وابستگی اور جذبہ ظاہر کرسکے۔ ہمیں امید ہے کہ ایسے افراد کے لیے رابطے کے ذریعے کھول کر، کہ جو دوسری صورت میں تنہا رہتے، ہم ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے امکانات میں بھی مدد دے رہے ہیں۔

اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن دنیا بھر میں سماعت کو زندگی بدلنے کے طریقے کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ افغانستان میں اس کاکام ہر سال مقامی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے درجنوں سماعت مشنوں کا حصہ ہے۔ صرف پچھلے سال میں فاؤنڈیشن نے 175,000 ضرورت مند افراد کو آلہ سماعت لگائے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق سماعت سے محرومی اثر پذیر ہے اور دنیا بھر میں 360 ملین افراد کو متاثر کررہی ہے۔ البتہ آلہ سماعت کی مدد سے اسے ٹھیک کیا جا سکتاہے، جو افراد کو اہل خانہ، مقامی آبادی اور اپنے گرد موجود دنیا کے ساتھ بہتر انداز میں رابطہ کرنے کا موقع دیتے ہیں۔

یہ شراکت داری افغانستان میں مثبت اثرات ڈالنے کے لیے بیات فاؤنڈیشن کے کئی کاموں میں سے ایک ہے۔ غیر سرکاری انجمن (این جی او) 13 سے زیادہ زچہ خانے بنا چکی ہے، جو مجموعی طور پر 1,000,000 عورتوں اور بچوں کا علاج کر چکے ہیں اور ایک ایسے ملک میں ان کی زندگی کے امکانات کو بہت حد تک بہتر بنا رہے ہیں جہاں زچہ کی زندگی بچنے کی شرح دنیا میں بدترین ہے۔ انہوں نے یتیم خانے، اسکول، سڑکیں اور اسپورٹس کمپلیکس بھی بنائے ہیں اور ضرورت مند مہاجرین کو ان گنت ٹن کھانے اور کپڑے بھی فراہم کیے ہیں۔

بیات فاؤنڈیشن کے بارے میں

2005ء میں امریکہ میں قائم ہونے والی بیات فاؤنڈیشن ایک 501 سی (3) خیراتی ادارہ ہے، جو افغان عوام کی بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ احسان بیات اور فاطمہ بیات کی جانب سے قائم کی گئی اور ان کی زیر ہدایت کام کرنے والی فاؤنڈیشن نے افغانستان کے نوجوانوں، عورتوں، غریبوں اور بزرگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے سے وابستہ 300 سے زائد منصوبوں میں حصہ ڈالا ہے۔ ان میں زچہ کے لیے 13 ہسپتال شامل ہیں جو اب تک 1,000,000 ماؤں اور بچوں کا علاج کر چکے ہیں۔ اس کے منصوبوں میں ضرورت مند علاقوں میں نئی تنصیبات اور خود انحصار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، اور صحت، تعلیم، معیشت اور ثقافتی منصوبوں کی ترویج  شامل ہیں۔اپنے خیراتی منصوبوں کے علاوہ احسان اللہ بیات نے 2002ء میں افغان وائرلیس (اے ڈبلیو سی سی) قائم کیا – جو ٹیلی فون سسٹمز انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ (ٹی ایس آئی) اور وزارت مواصلات کا بنیادی منصوبہ ہے – اور  افغانستان میں پہلا جی ایس ایم وائرلیس اور انٹرنیٹ فراہم کرنے  والا ادارہ بھی ہے، اور بعد ازاں انہوں نے آریانہ ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن نیٹ ورک (اے ٹی این) قائم کیا جس میں آریانہ ریڈیو (ایف ایم 93.5) شامل ہے۔ مزید معلومات کے لیے ای میل کیجیے info@bayatfoundation.org۔

اسٹار کی ہیئرنگ فاؤنڈیشن کے بارے میں

اسٹار کی ہیئرنگ فاؤنڈیشن دنیا بھر میں زندگیوں کی دیکھ بھال اور انہیں تبدیل کرنے کے لیے سماعت کو محرک کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ سماعت سے محرومی دنیا بھر میں 360 ملین سے افراد کو سننے سے محروم کرتی ہے، جس میں 32 ملین بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے کئی سماعت کے آلات تک رسائی نہیں رکھتے جو انہیں مدد دے سکتے ہیں۔ اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن سالانہ 100,000 سے زیادہ آلات سماعت لگاتا اور دیتا ہے اور صدر کلنٹن کے عالمی منصوبے کے رکن کے طور پر یہ اس دہائی میں ایک ملین سے زیادہ آلات سماعت لگانے کا عہد کرچکا ہے۔ سماعت کے عالمی مشنوں کے ذریعے سماعت کا تحفہ دینے کے علاوہ اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن دھیان سے سنیں (Listen Carefully) مہم کے ذریعے سماعت کی صحت کے بارے میں شعور و آگہی دیتا اور ابھی سنیں (Hear Now) پروگرام کے تحت کم آمدنی رکھنے والے امریکی باشندوں کو آلات سماعت فراہم کرتا ہے۔ اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.starkeyhearingfoundation.org۔

اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن کے کاموں کے بارے میں مزید  معلومات اس کی ویب سائٹ، یا اس کے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پیجز پر مل سکتی ہے۔

بیات فاؤنڈیشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

منٹگمری سائمس
702-809-6772/ m.simus@tsiglobe.com

 اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

کیرن ویب
310-691-1411/ Karen_Webb@starkeyfoundation.org

 ٹیلر جوزف
952-947-4657/ Taylor_Joseph@starkeyfoundation.org

Latest from Blog