غزہ میں نسل کشی  روکنے کیلئے  اقوام متحدہ فوری مداخلت کرے:پاکستان کا مطالبہ

نیویارک(پی پی آئی)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے خبردار کیا کہ خان یونس سے انخلا کے لیے نئے اسرائیلی فوجی احکامات سے اندازاً ڈھائی لاکھ افراد متاثر ہوں گے جس کے بعد پاکستان نے غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر منیر اکرم نے کہا کہ ”غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کی ضرورت سے زیادہ مناسب صورتحال کوئی نہیں ہے جہاں عالمی برادری امن بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق جنرل اسمبلی کے مباحثے کے دوران غزہ کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے سفیر اکرم نے بین الاقوامی برادری کے ردعمل پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ کچھ لوگ سلامتی کونسل کو جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے روکتے ہیں، جب کہ کچھ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں، یہاں تک کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اس قابل مذمت نسل کشی کو روکنے کے لیے کہا گیا ہے۔

Latest from Blog