وفاقی بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن اور عوام کُش ہے:ہمدرد شوریٰ

راولپنڈی(پی پی آئی) ہمدرد شوریٰ کا اجلاس ہمدرد مرکز میں منعقد ہواپروفیسر نیاز عرفان سابق صدر نشیں فیڈرل بورڈ و اسپیکر ہمدرد شوریٰ نے افتتاحی خطاب میں ارکان ِ شوریٰ کو صدر ہمدرد شوریٰ کی جانب سے موصولہ مراسلہ کے مندرجات پر اظہار خیال کی دعوت دی اسپیکر اور اراکین نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی بجٹ 2024-25 عوام دوست نہیں عوام دشمن اور عوام کُش بجٹ ہے یہ بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ ہے پاکستانی عوام پر آئی ایم ایف کی جانب سے ایک بڑی ڈکیتی ہے بجٹ کے بارے میں خود وزیراعظم پاکستان اور وزیر ِ خزانہ نے تسلیم کیا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے بجٹ میں عوام خصوصاً تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان دانشوروں نے بھی حکومت پر زور دیا کہ وہ وفاقی بجٹ پر نظر ثانی کرے اور عوام کو جینے کا حق دے اس موقع پر اسپیکر ہمدرد شوریٰ اور دیگر شرکاء نے آئی ایم ایف کے چنگل سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ٹی آئی کی6 ممبران پر مشتمل او آئی سی ایڈوائزری کونسل تشکیل

Wed Jul 3 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف نے او آئی سی ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق او آئی سی ایڈوائزی کونسل چھ ممبران پر مشتمل ہے، سجاد برکی کو سیکرٹری او آئی سی تعینات کیا گیا ہے، محمد اقبال، ناصر میر، غلام جیلانی اور ڈاکٹر ہمایوں مہمند بھی کونسل کا حصہ ہیں جبکہ  کونسل میں سینٹرل سیکرٹری فنانس […]