اے این ایف کی کارروائیاں، 149کلوسے زائدمنشیات برآمد،5 ملزمان گرفتار

 کراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات  اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،پانچ مختلف کاروائیوں میں 149 کلو سیزائد منشیات برآمد، جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق شمالی بائی پاس کراچی پر ملزم سے20 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ پشاورمیں کالج کے قریب افغان باشندے سے 1 کلو چرس برآمدکی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ ملتان میں پی سی ہوٹل کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمدہوئی جبکہ ایچ 13 اسلام آباد کے قریب نائجیرین باشندے سے 10 گرام کوکین برآمدکی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابمصری بانڈا روڈ نوشہرہ کے قریب گاڑی سے 100.8 کلو چرس اور 26.4 کلو افیون برآمد ہوئی،پی پی آئی کے مطابق  گرفتارملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 بجلی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ بلوں میں ماہانہ بھاری فکسڈ چارجز بھی عائد

Fri Jul 5 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) صارفین کو بجلی کے جھٹکے لگانے کا سلسلہ جاری ہے، بجلی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ بلوں میں ماہانہ بھاری فکسڈ چارجز بھی عائد کر دیئے گئے۔بجلی صارفین کو 440 واٹ کا ایک اور جھٹکا لگا دیا گیا، گھریلو صارفین کے بجلی بلوں میں ماہانہ ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز بھی عائد کر دیئے گئے، […]