کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، خضدار میں طوفان بادو باراں کی پیش گوئی

کوئٹہ(پی پی آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق شام/رات میں کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بارکھان، کوہلو، شیرانی، موسیٰ خیل، خضدار اور گرد و نواح میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Latest from Blog