عوام بہت قربانیاں دے چکے اب حکمرانوں کی باری ہے،راشد علی شاہ

کراچی(پی پی آئی)آل کراچی جیولرزاینڈ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرلسید راشد علی شاہ نے کہا ہے کہ حالات کی سنگینی اور وقت کا تقاضہ ہے کہ خطرات میں گھرے ملک،معیشت وتجارت کو بچانے کے لیے اب حکمران اور اشرافیہ قربانیاں دیں۔مفت کاپیٹرول بجلی گیس اور دیگر مراعات سمیت کھلے عام جاری کرپشن نما لوٹ مارکا خاتمہ کیے بغیر غریب ومظلوم عوام پر ٹیکس در ٹیکس کا بوجھ ڈال  دینے کی روش تباہی کا شاخسانہ اور اجتماعی خودکشی کے مترادف عمل ہے،جبکہ اس سنگین صورتحال میں عوام و تاجر دشمن بجٹ زندہ درگور کر دیگااور تشویشناک وہولناک بیروزگاری ومہنگائی کا سیلاب امنڈآئیگا۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریگل چوک پراحتجاجی مظاہرے میں موجود میڈیا نمائندگان سے اپنی گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام بہت قربانیاں دے چکے اب حکمرانوں کی باری ہے

Latest from Blog