سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے قابض حکام کو شدید گرم موسم کے دوران بجلی کی بڑے پیمانے پر لوڈ شیڈنگ پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما میں بجلی کی بڑے پیمانے پرلوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کشمیری عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ قابض حکام بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کشمیریوں کو پانی و بجلی جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں مسلسل ناکام ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کو موسم سرما کے دوران بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامناتھا اور لوڈ شیڈنگ کی صورتحال اب انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ شروع ہو رہا ہے اور یہ قابض انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو بجلی اور دیگر اشیائے ضررویہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔میر واعظ نے کشمیر کے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ تذکیہ نفس اختیار کریں کیونکہ اللہ کو ناپسندیدہ اعمال سخت آزمائشوں کا باعث ہوتے ہیں۔انہوں نے باران رحمت کے لیے بھی دعاکی
Next Post
مقبوضہ جموں کشمیر میں برہان وانی کے یوم شہادت کے حوالے سے پوسٹر چسپاں
Fri Jul 5 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں میں پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں جن کے ذریعے شہید رہنما برہان مظفر وانی اور انکے ساتھیوں کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیاگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 8 جولائی 2016 کوکوکر ناگ میں ان کے دو ساتھیوں سمیت ایک جعلی مقابلے میں شہید […]