مقبوضہ جموں کشمیر میں برہان وانی کے یوم شہادت کے حوالے سے پوسٹر چسپاں

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں میں پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں جن کے ذریعے  شہید رہنما برہان مظفر وانی اور انکے ساتھیوں کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیاگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 8 جولائی 2016 کوکوکر ناگ میں ان کے دو ساتھیوں سمیت ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاتھا۔ بھارتی فورسز نے ان کے قتل پر مقبوضہ علاقے میں شروع ہونے والے انتفادہ کے دوران 150 سے زائد مظاہرین کو بھی شہید اور ہزاروں کو زخمی کردیاتھامقبوضہ علاقے میں چسپاں کیے جانے والے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ ”برہان مظفر وانی اور دیگر شہدائکی قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں، لوگ برہان وانی اور انکے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو یاد رکھیں اور شہادت کی برسی پر انہیں شاندار اور بھر پور طریقے سے خراج عقیدت پیش کریں۔ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں فیس بک، ٹویٹر وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

Latest from Blog