کارسرکار مداخلت کیس میں عامرمغل کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل پر کار سرکار میں مداخلت کے حوالے سے درج مقدمے کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی، عامر مغل کیجانب سے پی ٹی آئی وکلا عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے عامر مغل کی مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی، سول جج عباس شاہ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ عامر مغل کیخلاف تھانہ رمنا میں کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی کیخلاف چالان عدالت میں جمع

Sat Jul 6 , 2024
لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت، لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کی […]