جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی کیخلاف چالان عدالت میں جمع

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت، لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے،پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں پچاس سے زائد گواہوں کی لسٹ بھی موجود ہے۔چالان میں شاہ محمود قریشی پر لوگوں کو اکسانے کا بھی الزام عائدکیا گیا ہے، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے۔پی پی آئی کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کیخلاف شادمان پولیس نے درج کررکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 محرم سکیورٹی کے حوالے سے پنجابمیں دفعہ144نافذ،ا ڈبل سواری پرپابندی

Sat Jul 6 , 2024
لاہور(پی پی آئی)محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے پنجاب حکومت نے صوبہ بھرمیں دفعہ144نافذکردی۔مجازاتھارٹی کی اجازت کے بغیرعوامی مقامات پرہتھیار وآتش گیرموادکی نمائش اورصوبہ بھرمیں اشتعال انگیزنعروں اوراشاروں پرمکمل پابندی ہوگی۔کسی بھی ڈیوائس سے بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے ریمارکس،جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی […]