محرم سکیورٹی کے حوالے سے پنجابمیں دفعہ144نافذ،ا ڈبل سواری پرپابندی

لاہور(پی پی آئی)محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے پنجاب حکومت نے صوبہ بھرمیں دفعہ144نافذکردی۔مجازاتھارٹی کی اجازت کے بغیرعوامی مقامات پرہتھیار وآتش گیرموادکی نمائش اورصوبہ بھرمیں اشتعال انگیزنعروں اوراشاروں پرمکمل پابندی ہوگی۔کسی بھی ڈیوائس سے بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے ریمارکس،جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر،جلوس کے راستوں میں موجودعمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے،جلوس کیدوران راستیمیں واقع عمارتوں کی چھتوں یادکانوں کیتھڑوں پربطورتماشائی موجودگی پر بھی پابندی ہو گی۔علاوہ ازیں بزرگ شہریوں اورخواتین کے سوا ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام  جبکہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 7 سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔

Latest from Blog