پی آئی اے کی نجف اشرف کیلئے “عاشورہ“ اسپیشل فلائٹس کا آغاز

کراچی(پی پی آئی)پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کا معاملہ، قومی ائرلائن پی آئی اے نے کراچی سے عراقی شہر نجف کے لیے خصوصی پروازوں کا فلائٹ آپریشن شروع کردیا۔پی آئی اے حکام کے مطابق عراق میں زیارتوں کے لیے جانے والوں کے لیے خصوصی فلائٹس 5 جولائی سے آغاز ہوگیا،  نجف کے لیے دوسری خصوصی پرواز 7 جولائی اور تیسری پرواز 11 جولائی کو روانہ ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق پی آئی اے  حکام نے بتایا ہے کہ زائرین کی نجف سے واپسی کی خصوصی پروازیں 20 جولائی سے شروع ہونگی،نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 21 اور 25 جولائی تک زائرین کے لیے چلیں گی۔ پی آئی اے نے عراق جانے والی پروازوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔  عراق جانے والی پروازوں کو “عاشورہ“ اسپیشل فلائٹس کا نام دیا گیا ہے۔

Latest from Blog