فلور ملز ایسوسی ایشنز نے آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی(پی پی آئی)پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے بعد اب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی  ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشنز کے چیئرمین عاصم رضا نیکہا کہ دس جولائی سے مارکیٹ میں ٍسپلائی نہیں دیں گے، ملز میں اتنی گنجائش نہیں 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس دیا جائے، پی پی آئی کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن پر بجٹ میں جو ود ہولڈنگ ٹیکس لگائے گئے ہیں حکومت اسکو واپس لے۔انہوں ے کہا کہ بدھ کو واشنگ روکی جائے گی جبکہ جمعرات کو آٹے کی سپلائی بند کر دی جائے گی، لگائے گئے ٹیکس لگائے گئے ہیں اسکو فوری واپس لیاجائے، ان ٹیکسز کا نفاز رہاتو ہم ملیں نہیں چلا سکیں گے، ساڑھے پانچ فیصد ٹیکس لگے گا عوام پر لیکن آئے گا فلور ملز کے کھاتے میں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بنا لی

Sat Jul 6 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی۔نئی جماعت کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سابق گورنر خیبر پختونخوا سردارمہتاب عباسی، سابق وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ظفر مرزا، سابق صوبائی وزیر پنجاب زعیم قادری […]