سینٹر فار گلوبل انٹرپرائز نے کتاب ری تھنک: اے پاتھ ٹو دی فیوچر کی عالمی تقسیم کا اعلان کردیاکردیا

نیو یارک،3 نومبر 2014ء/پی آر نیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — سینٹر فار گلوبل انٹرپرائز (سی جی ای) نے آج ری تھنک: اے پاتھ ٹو دی فیوچر کی عالمی تقسیم کا اعلان کیا ہے، جسے سابق سی ای او اور چیئرمین آئی بی ایم سام پالمیسانو کی جانب سے رواں سال اپریل میں جاری کیا گیا تھا۔ سی جی ای ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو دنیا بھر میں کاروباری رہنماؤں کو ایک عالمی انٹیگریٹڈ انٹرپرائز (جی آئی ای) کی رہنمائی کے لیے بہترین انتظامی مشقوں میں مدد دے رہا ہے۔ ری-تھنک جی آئی ای کے عمل کے بنیادی اجزاء کا احاطہ کرتی ہے، مواقع جو ایک عالمی معیشت اپنے ساتھ لاتی ہے، اور آج کی کاروباری دنیا کو درپیش سخت چیلنجز۔ پالمیسانو کے آئی بی ایم کے تجربات اور دنیا کے سب سے بڑے عالمی انٹیگریشن طریقوں میں سے ایک کی نگرانی کرتے ہوئے سیکھے گئے اسباق کی حامل ہے، کتاب عالمگیریت اور شفافیت کے عہد میں معاصر انتظامی مشقوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے سیکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

سی جی ای، کتاب میں پیش کردہ دو عالمی اداروں سیمیکس اور گیلی ہولڈنگز لمیٹڈ کے تعاون سے، اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک میں ری-تھنک کی 100,000 نقول تقسیم کررہا ہے۔  کتاب چار زبانوں میں دستیاب ہے۔ دنیا بھر کی معروف جامعات اور اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء اور اراکین کلیہ ایک اعزازی نقل حاصل کرکے ری-تھنک سے کچھ سیکھنے کا موقع حصل کریں گے۔ یہ شرکاء نئے سی جی ای گلوبل اسکالرز انیشی ایٹو: thecge.net/scholar/کے لیے بھی اہل ہوں گے جو ایک نیا تعلیمی عالمی منصوبہ ہے جس میں تعلیمی ماہرین دیگر فوائد کے ساتھ انوکھی سی جی ای تحقیقی اور مواد تک رسائی حاصل ، تقریبات، اور سی جی ای رہنماؤں اور رقائے کلیہ کے ساتھ انٹریکٹو سیشنز میں شرکت کرسکتے ہیں۔

ری-تھنک کی عالمی تقسیم سی جی ای کی معاصر کاروبار کی انتظامی سائنس، اور ادارے کے تبدیل ہوتے ہوئے ڈھانچے کے بارے میں آزاد، عالمی، عملی تدریس و تعلیم سے وابستگی کا حصہ ہے۔ سی جی ای عملی تحقیق (http://thecge.net/research) سے وابستہ ہے اور دنیا بھر میں باصلاحیت رہنماؤں کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔ ری-تھنک کی عالمی تقسیم اور سی جی ای اسکالرز پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://thecge.net

Latest from Blog