Facebook
RSS

لیکوئی-بکس نے تائیچو چین میں نیا کارخانہ کھول لیا

لیکوئی-بکس نے تائیچو چین میں نیا کارخانہ کھول لیاپر تبصرے بند ہیں
نومبر 1, 2014
Web Desk

رچمنڈ، ورجینیا، 31 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — لچکدار مائع پیکیجنگ حل پیش کرنے میں دنیا کے رہنما ادارے لیکوئی-بکس نے تائیچو، چین میں اپنی نئی تنصیب کے شاندار افتتاح کا جشن ایک عوامی تقریب کے ذریعے منایا۔ تقریب لیکوئی-بکس سائٹ کے شاندار افتتاح کی علامت تھی جو ایشیائی مارکیٹوں میں صارفین کو مدد دے گی۔ محترمہ گو پنگ، ڈائریکٹر چیف تائیجو ہلنگ ڈسٹرکٹ نے تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہاکہ “ہمیں تہہ دل سے امید ہے کہ لیکوئی-بکس اپنی درجہ اول کی انتظامیہ، خدمات اور مصنوعات کے ذریعے ہیلنگ ضلع میں ایک مثالی ادارہ بنے گی اور اقتصادی تبدیلی اور ہمارے ضلع کی مکمل ترقی میں نئی حصے ڈالے گی۔”  لیکوئی-بکس رواں سال جولائی سے تائیچو مقام پر اپنی پیداوار کو مستحکم کررہی ہے اور اب مکمل چالو حالت میں ہے۔

Liqui Box%20Taizhou%20ribbon%20grand%20opening%20cutting. لیکوئی بکس نے تائیچو چین میں نیا کارخانہ کھول لیا 

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141030/155650

لیکوئی-بکس کے جنرل مینیجر برائے ایشیا بحر الکاہل ایرک چین نے کہا کہ “یہ ایک زبردست سنگ میل ہے جو ایشیا میں ہماری موجودگی کو مستحکم کرے گا اور ہمیں مقامی مواقع کا فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کو خاطر خواہ اور زیادہ موثر انداز میں خدمات پیش کرنا ممکن بنائے گا۔ ” نئی لیکوئی-بکس تائیچو، چین تنصیب ابتدائی طور پر مشروبات اور خوراک اور دودھ کی مصنوعات کی مارکیٹوں کو خدمات فراہم کرے گی۔

نئی تنصیب مشرقی چین کے شہر تائیچو میں واقع ہے جو خام مال کی باآسانی درآمد اور مکمل مصنوعات کی صارفین تک فوری نقل و حمل کے لیے شنگھائی کی بندرگاہ، نانجنگ، اور جی2 ہائی-اسپیڈوے  تک آسان رسائی رکھتی ہے۔

لیکوئی-بکس کے سی ای او کین سوانسن نے کہا کہ “چین میں اپنے ساخت گری قدموں کو پھیلانا ہمارے طویل المیعاد ترقیاتی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ اس کارخانے کا آغاز لیکوئی-بکس کو ایشیا میں مقامی طور پر اپنے صارفین کو مضبوط کرنے اور اپنے کاروبار کو عالمی سطح پر بڑھانے کے لیے کہیں بہتر مقام  پر پہنچاتا ہے۔”

لیکوئی-بکس کے بارے میں

لیکوئی-بکس مائع اور نیم-مائع مصنوعات کی فوری، تازہ اور قیمت کے لحاظ سے موثر فراہمی کے لیے ماحول دوست پیکیجنگ حل پیش کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ لیکوئی-بکس بیگ-ان-بکس لچکدار پیکیجنگ اور تھیلے تیار کرتا ہے تاکہ صنعتوں کی وسیع اقسام کو خدمات دے سکتے، جس میں دودھ کی مصنوعات مشروبات اور خوراک کی بڑی عالمی مارکیٹیں شامل ہیں۔ ایپلی کیشنز میں فاؤنٹین بیوریج سیرپ، ملک شیک مکس، کافی مشروبات، پمپ کیے جانے کے قابل مائع خوراک جیسا کہ عرقیات اور چٹنیاں، اور ساتھ ساتھ تیل اور رنگ جیسی ایسی چیزیں بھی جو خوراک نہیں ہیں، شامل ہیں۔ لیکوئی-بکس صنعت میں بھرنے کے تیز ترین آلات فراہم کرتا ہے، ساتھ ساتھ قابل استعمال پیکیجنگ، بشمول فلم سبسٹریٹس، لوازمات کے ساتھ تھیلے۔ لیکوئی-بکس اسٹرلنگ گروپ کی ایک پورٹ فولیو کمپنی ہے؛ جو پیکیجنگ اور دیگر صنعتی کاروباروں کو بہتر بنانے اور بڑھانے کا 30 سے زیادہ سالوں کا تجربہ رکھنے والا ہیوسٹن میں قائم درمیانی مارکیٹ کا نجی ایکوئٹی ادارہ ہے۔

 رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: پال کاسے
ٹیلی فون:
1-804-433-3834+
ای میل: pkase@liquibox.com
901 ای بایرڈ اسٹریٹ سویٹ 1105
رچمنڈ ورجینیا،

Comments are closed.

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز