لاڑکانہ: اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہو گی ، پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھرتیا ں ہوں گی : نثار کھوڑو

لاڑکانہ: سندھ کے سینیئرصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سفارشی کلچر کا خاتمہ کر کے میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی ہوگی،پہلے مرحلے میں ایک ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیںگے۔یہ بات انھوں نے پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاڑکانہ میں اساتذہ کی این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے ۵۴ ایچ ایس ٹی کامیاب امیدواروں میں آفر آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی، انھوںنے مزید کہا کہ سندہ میں جے ایس ٹی کے سات ہزار اساتذ ہ جبکہ پی ایس ٹی کے بارہ ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائےں گے، یہ سلسلہ ضلع بینظیرآباد سے شروع کیا گیا ہے،جو کہ شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب ہے۔انھوںنے ایچ ایس ٹی کے ۵۴ کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لو گوں نے بہت محنت کی ہے۔اور میرٹ پہ پوزیشن حاصل کی ہے۔ انھوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ تعلیم کے معیار کو ترجیحی بنیادوںپربڑھایا جائے۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے اسپیشل سیکریٹری پرویز احمد سیہڑ ڈائریکٹر اسکول،کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر سعید منگنیجواور دوسرے تعلیمی افسران اور پارٹی رہنما موجود تھے۔

Latest from Blog