میڈرڑ:ہسپانوی فٹ بال کلب ریال سوشئیڈڈ نے انگلش کلب ایورٹن اور مانچسٹر یونائیٹد کے سابق کوچ ڈیوڈ موئس کو ٹیم کا ننیا منیجر مقرر کردیا۔ ریال سوشیئڈڈ کے اعلان میں کہا گیاہے ڈیوڈ موئس کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس معاہدے کے مطابق ڈیوڈ موئس 30جون 2016تک کلب سے جڑے رہیں گے۔ ریال سوشیئڈڈ کے برطرف کوچ جاگوبا نے کلب کو دو سیزن میں مایوس کردیا تھا ان کی موجودگی میں سو شیئڈڈکی ٹیم 2013کے سیزن میں چوتھے نمبر پر رہی تھی جبکہ 2014میں ساتویں نمبر پر چلی گئی تھی جبکہ یورپا لیگ سے باہر ہوگئی تھی۔ ریال سوشیئڈڈ نے اتوار کو کھیلے گئے میچ میں چمپین ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڑ کو1-2سے شکست دے دی تھی۔