کراچی(پی پی آئی)فلور ملز اور آٹا چکیوں کی ہڑتال کے باعث اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہرکے مختلف مقامات پر آٹا ڈیلرز اور دکانداروں نے آٹے کی گراں فروشی شروع کر دی،کئی علاقوں میں آٹے کی قلت پیدا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے شہریوں نے چکی آٹے کی خریداری شروع کر دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا من مانے نرخوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہے کہ فلور ملز کی جانب سے کسی بھی ڈیلرز کو آٹے کی سپلائی نہیں کی گئی،ڈیلرز نے اسٹاک شدہ آٹا زائد قیمت پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ہڑتال کا سلسلہ مزید دو سے تین روز تک جاری رہا تو صورتحال بحران کی صورت اختیار کر جائے گی۔
Next Post
شہرقائد میں آج ہلکی بارش،پھواراور بونداباندی کا امکان
Sun Jul 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ شہرقائد میں مون سون سلسلے کے اثرات کے نتیجے میں اتوار کو ہلکی بارش،پھواراور بونداباندی کا امکان ہے، پی پی آئی کے مطابق ہفتہ کوگرمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باوجود تیزہوائیں چلنے سے موسم معتدل رہا۔