لندن:انگلش پریمئر لیگ میں آسٹن ولاز اور ٹوٹنہم ہاٹسپر کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ آسٹن اور ٹوٹنہم کے درمیان2نومبر کو کھیلے گئے میچ کے اختتام پر دونوں طرف کے کھلاڑیوں نے اپنے جذبات کاشدید طریقے سے اظہار کیا۔ فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ دوونوں کلبوں سے قواعد کے خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد انھیں31ہزار8سو52ڈالر جرمانہ کیا گیاہے۔مذکورہ مقابلے میں ٹوٹنہم نے آسٹن کو1-2سے شکست دے دی تھی۔