جرمن اسٹرائیکر میسوت اوزل کے والد کا ان کے خلاف عدالت مقدمہ

برلن:جرمنی کے مشہور فٹ بال میسوت اوزل کے خلاف ان کے والد مصطفیٰ نے کیس دائر کردیا۔ میسوت اوزل نے اپنے والد کو اوزل مارکیٹنگ کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر کے عہدے سے ہٹادیا تھا جس کے بعد ان کے والد عدالت میں چلے گئے اور چمپین اسٹار کو عدالت میں حاضر کرادیا۔ میسوت اوزل کو پاﺅں میں ہلکا فریکچرہونے کے باعث تین مہینوں کے لیے مقابلوں سے باہر کردیا گیاہے۔ مصطفی اوزل نے میسوت کی ہسپانوی کلب ریال میڈرڑ سے آرسنل میں ریکارڑ42.5ملین یورو میں معاہدے کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم اس پر 6لاکھ 30ہزار پاﺅنڈ کے نقصان کی بھی شکایت درج کی گئی تھی۔جرمن میڈیا کے مطابق میسوت اوزل کا اپنے والد سے صلح صفائی ہوئی ہے جس کے بعد کمپنی کی بھاگ دوڑ میسوت کے بھائی مطلو اوزل کو دی گئی ہے۔

Latest from Blog