سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی، بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام

سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی، دہشتگردوں نے پہلے دھماکا کیا اس کے بعد فائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق صبح 4 بج کر 40 منٹ پر گاڑی میں سوار دہشتگردوں نے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر آئی ای ڈی دھماکا کر کے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔دہشتگردوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر اور مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنانے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز کی جموں،

Mon Jul 15 , 2024
جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے پولیس اور پیراملٹری فورسز کے ساتھ مل کر  جموں خطے کے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز نے جموں، ریاسی، ڈوڈہ اورادھمپور اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔بھارتی […]