مون سون بارشوں کے باعث ٹرینیں مقرہ ٹائم سے گھنٹوں تاخیر کا شکار

کراچی(پی پی آئی)پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے باعث ٹرینیں اپنے مقرہ ٹائم سے گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے،قراقرم، گرین لائن، پاک بزنس،ملت، کراچی ایکسپریس، تیز گام، شالیمار،خیبر میل، اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں مقررہ وقت سے 1سے 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں۔پی پی آئی کے مطابق  ریلوے  ترجمان  کا کہنا ہے کہ کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20روپے کلو اضافہ

Mon Jul 22 , 2024
کراچی(پی پی آئی)اوپن مارکیٹ میں درجہ اول اور دوم کے گھی اور آئل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔درجہ اول گھی کی فی کلو قیمت 20روپے اضافے سے510روپے جبکہ پانچ پیکٹ کی پیٹی 100روپے اضافے سے 2550روپے جبکہ درجہ اول آئل کی قیمت 20روپے اضافے535روپے جبکہ پانچ پیکٹ کی پیٹی کی قیمت100روپے اضافے سے 2675روپے کی ہو گئی۔پی پی آئی […]